دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور سابق کپتان شان مسعود کے ساتھ سپنر علی عثمان نے حالیہ انگلینڈ-پاکستان اور آسٹریلیا-بنگلہ دیش سیریز کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم 709 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔حالیہ میچوں میں ناقص کارکردگی کے باوجود رضوان 629 پوائنٹس کے ساتھ ایک مقام چڑھ کر 26 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔




