ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)انجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی جھنگ روڈ فیصل آباد کے الیکشن کے معاملات میں فریقین اور گروپوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بعد نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی کابینہ تشکیل دینے میں مشیر برائے سیاسی امور وزیر اعظم رانا ثناء اللہ خاں، چوہدری عابد شیر علی،میاں طاہر جمیل اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سٹی عمر عادل نے اہم کردار ادا کیا۔اعلان کے مطابق تشکیل دی گئی کابینہ میں مہر عمر سعید لاڈاکو صدر، چوہدری عبدالشکور گجر کو جنرل سیکرٹری، حاجی حنیف گجر اور طاہر بھٹی کو نائب صدور جبکہ میاں عثمان کو فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔یہ کابینہ سبزی و فروٹ منڈی جھنگ روڈ فیصل آباد کے معاملات باہمی حسنِ طریقہ سے انجام دے گی۔ اس دوران ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کے اندراج کے معاملے سمیت تمام قانونی معاملات، جو عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اگر کابینہ میں ردوبدل ضروری ہوا تو اس کا فیصلہ بھی باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔اور یہ کمیٹی الیکشن کروانے کی پابند ہو گی۔




