لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کا4روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے مختلف اہم تقریبات اور ٹیکنالوجی سے متعلق اداروں کا دورہ کیا۔دورہ چین کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے چین کے نیشنل بگ ڈیٹا سینٹر ایکسپو میں شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل نظام اور بگ ڈیٹا کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہواوے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سلوشنز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔




