افتخار گیلانی کو نواز شریف نے وزیراعظم نامزد کیاتھا

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا۔گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ پارٹی قیادت اور میاں نواز شریف کا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کے لیے مشکل فیصلہ تھا لیکن فیصلہ افتخار گیلانی کے حق میں ہوا ، اس فیصلے سے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ شاہ غلام قادر پارٹی کے صدر ہیں، وہ ہر قیمت پر ساتھ رہیں گے، انہیں اور راجا فاروق حیدر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔افتخار گیلانی پہلی بار 2011میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں