گھریلو ناچاقی پر شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے نیلہ تھوتھا کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی، بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے نواح کی رہائشی27سالہ لائبہ زوجہ افتخار کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کر نیلہ تھوتھا نگل لیا، حالت غیر ہونے پر اہل خانہ تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے خاتون کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سر توڑکوشش کی تاہم وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، جس پر ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں