دوشیزہ نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں نگل لیں

گو جرہ( نامہ نگار)سترہ سالہ دوشیزہ نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں نگل لیں ۔حالت تشویش ناک ہسپتال منتقل۔معلوم ہوا ہے محلہ نشاط آباد کے عبدالستار کی سترہ سالہ بیٹی زینب بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں ۔جس کے باعث اسکی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں سی ابتدائی طبی امداد کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا جہاں پر اسکی حالت نازک بیان کی جاتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں