ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق کپتان سوریا کمار یادیو نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے دو ماہ بعد بطور کپتان اور کھلاڑی باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی ہے۔سوریا کمار یادیو فارمیٹ میں آئوٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے 20ٹیموں کے میگا ایونٹ کے دوران 136.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے انہوں نے 9 اننگز میں 242 رنز بنائے۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2026)کی مہم میں ان کی جدوجہد جاری رہی جس کے دوران وہ 13 اننگز میں 20.76 کی اوسط اور 147.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 270 رنز بنا سکے۔آخر کار ان کی جگہ شریاس ایئر کو لے لیا گیا ہے جنہوں نے 2026 کے ایڈیشن میں 168.81 پر 498 رنز بنائے۔تاہم، قیادت کی تبدیلی بھارت کے لیے ابتدائی طور پر اچھی نہیں رہی کیونکہ انھیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف پے در پے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یادیو نے سابق کرکٹر آکاش چوپڑا کے یوٹیوب چینل کے لیے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں یہ دیکھ کر مسکرایا کہ میرا نام وہاں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی میں دبائو کے حالات میں رہا ہوں یا جب چیزیں میرے حق میں نہیں جا رہی ہوں میں ہمیشہ مسکرایا، پر سکون رہا، میں نے لمحات کو پیچھے دیکھا اور شکر گزار رہا میں نے نہیں سوچا تھا کہ 2026 میں ایسا ہو گا۔سابق کپتان نے کہا کہ میں اس تاثر میں تھا کہ میں اس ٹیم کو مزید دو سال کے لیے آگے لے جانے کی تیاری کر رہا ہوں اولمپکس، ایک اور ٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر ایک اور چیلنج آگے بڑھ رہا ہے۔




