لارڈز ٹیسٹ میں امام الحق پر جعلی انجری کا الزام لگ گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق چیف سلیکٹر نے لارڈز ٹیسٹ میں اوپنر امام الحق پر جعلی انجری کا الزام لگا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں امام الحق کی انجری پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ یہ ڈرامے بازی پہلے بھی ہوچکی ہے۔اوپنر بیٹر نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی جب پی سی بی نے اسکین کروایا تو معمولی کھنچا رپورٹ ہوا۔میدان میں ڈرتے ڈرتے آنا اور اسٹرائیک ڈیبیو کرنے والے اذان اویس کو تھمانا اور انجری کا بہانا بنانا، امام کو کرکٹ حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں کئی کھلاڑی ٹوٹی انگلیوں اور فریکچر ہڈیوں کے ساتھ بیٹنگ کرکے مثال قائم کرچکے ہیں لیکن امام معمولی کھنچا پر بھی بیٹنگ ک لیے نہ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں