میسی ایونٹ’ بھارتی شائقین کو ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا اعلان

کولکتہ (سپورٹس نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیر اعلی سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال کولکتہ میں لیونل میسی کی شرکت کے دوران ہونے والے متنازع اور بدنظمی کا شکار ایونٹ میں ٹکٹ خریدنے والے 33 ہزار شائقین کو ان کی رقم واپس کی جائے گی۔یہ اعلان بھارت کے نیشنل اسپورٹس ڈے کے موقع پر کولکتہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ وزیر اعلی کے مطابق ٹکٹوں کی رقم ریاست کے کھیلوں کے بجٹ سے واپس کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں اندرونی طور پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں