فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین نے سب انسپکٹر نواز بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ ساندل بار تعینات کردیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔یاد رہے کہ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے احکامات کی عدم تعمیل پر تھانہ ساندل بار وسیم طارق کو معطل کر دیا تھا جس کے بعد سیٹ خالی ہوئی تھی۔




