تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار14سالہ لڑکے کو کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ اتحاد مل روڈ پر تیز رفتار بس کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 14سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلزکالونی نمبر2 عثمانیہ پارک کے رہائشی علی کا 14 سالہ بیٹا محمد ایان اپنے بھائی کو سکول چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ سے اتحاد مل روڈ پر پہنچا تو تیز رفتار بس LOK-1586 کی ٹکر لگنے سے گر پڑا اسی بس کے ٹائر تلے آ کر کچلا گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں