ملک میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے’ عثمان ڈوگر

ٹھیکری والا (سپورٹس نیوز)سماجی کارکن اور خالد بن ولید فٹ بال اکیڈمی کے سرپرست سردار عثمان ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر فٹ بال کی ترقی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد جھنگ روڈ انڈر -19 فٹ بال چیمپئن شپ میں خالد بن ولید فٹ بال اکیڈمی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے خالد بن ولید اکیڈمی کے لئے ایک لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں اور کھیل کے میدان میں ان کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خالد بن ولید اکیڈمی کے کھلاڑی فائنل میں متحد ہو کر جذبے کے ساتھ کھیلے تو ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں