کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بیوٹیشن بننے کے بعد تحقیر آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔بیوٹیشن اور سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ مسرت مصباح امر بیل، کیٹ واک اور اساوری جیسے ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کر چکی ہیں۔حال ہی میں مسرت مصباح نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ بیوٹیشن کا پیشہ اختیار کرنے کے بعد انہیں اپنے رشتے داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے تحقیر آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت مصباح نے بتایا کہ معاشرے سے زیادہ میرے رشتے داروں کو میرے بیوٹیشن بننے پر اعتراض تھا، میرے خاندان کے ایک فرد نے میرے والد سے کہا کہ مصباح بھائی آپ نے اپنی بیٹی کو حجام/ نائی بنا دیا ہے۔




