سوات اور گردونواح میں زلزلہ

سوات (نامہ نگار) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کیمطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 104 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکزکوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں