لارڈز (سپورٹس نیوز) لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے پاکستان کی بدترین شکست پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے صائم ایوب سمیت 6 کھلاڑیوں کو برطانیہ طلب کرنے کا امکان ہے۔لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دی جس سے انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگئی ہے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دوسری اننگز میں 389 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 194 رنز سے ہار گئی، سعود شکیل نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 97 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ سے سیریز میں شکست کے بعد نوجوان اوپنرز صائم ایوب، عبداللہ فضل، آل رانڈر عرفات منہاس، وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر اور فاسٹ بولر محمد عمران جونیئر اور رضا اللہ کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔




