شہید کانسٹیبل کے مقدمہ میںنامزد ملزمان جیل منتقل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عدالت نے تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں گولی لگنے کے باعث شہید کانسٹیبل کے نامزد ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے 73 ج ب بابا عجوبہ دربار کے قریب ریڈ کے دوران گولی چل جانے سے کانسٹیبل ابرار شہید ہو گیا تھا۔ تاہم پولیس نے ملزمان حنان’ بلال’ زبیر اور حماد کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تاہم فاضل جج نے ریمانڈ دینے کی بجائے ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں