نہم کے نتائج ،15.21فیصد طلبہ پاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فیصل آباد جماعت نہم کے سالانہ امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحان میں 196656 طلبا وطالبات نے حصہ لیا، جن میں 100708 امیدوار کامیاب ہوئے، اسی طرح کامیابی کا تناسب 51.21 فیصد رہا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے ایک پُروقار تقریب میں بورڈ ویب سائٹ کا بٹن دبا کر نتائج اپ لوڈ کر دیئے۔ اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ’ کنٹرولر امتحانات پروفیسر رانا عتیق الرحمن اور دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔ فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے 548 امتحانی سنٹرز بنائے گئے تھے۔ جس میں طلبہ کیلئے 225 اور طالبات کیلئے 240 اور 83 مخلوط سنٹرز پر طلبہ نے امتحان دیا۔ مجموعی طور پر 196656 طلباء نے امتحان دیا جن میں 100708 امیدوار کامیاب قرار پائے، اسی طرح کامیابی کا تناسب 51.21 فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں