ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کی شادی اداکار وکی کوشل سے دسمبر 2021 میں ہوئی تھی اور 7 نومبر 2025 کو ان کے ہاں بیٹے ویہان کی پیدائش ہوئی تھی۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بیٹے کی پیدائش کے بعد کئی دنوں تک منظرعام سے غائب رہنے کے بعد پہلی بار 26 اگست کو فلمساز کوکو کوہلی کی آخری رسومات میں اپنے شوہر کے شریک ہوئی تھیں۔اتنے ماہ بعد جب میڈیا کا سامنا ہوا تو ان کا وزن بڑھ چکا تھا اور زچگی کے بعد کے اثرات بھی جسم پر نمایاں تھے۔ کترینہ کیف کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر کمنٹس کا تانتا بندھا بن گیا جن میں صارفین نے انھیں ماں بننے پر مبارک باد دی اور نیک تمناوں کا بھی اظہار بھی کیا لیکن متعدد صارفین نے ان کے وزن بڑھنے پر پھبتی کسی اور مذاق اڑایا۔سوشل میڈیا پر اس بے وقعت ٹرولنگ کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے خاموشی اختیار کیے رکھی




