حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے طالبعلم کے نہم میں 532 نمبر

جڑانوالہ (نامہ نگار) نہم جماعت میں 532 نمبر حاصل کرنے والا ہونہار طالب علم رزلٹ سے قبل حادثے میں جاں بحق۔ جڑانوالہ کے نزدیکی علاقے ستیانہ (چک 39گ ب) کے رہائشی اور بورڈ آفس کے ملازم یٰسین بھٹی کے ہونہار بیٹے نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں 532 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی، مگر وہ اپنا نتیجہ دیکھنے کے لیے اس دنیا میں موجود نہیں تھا۔طالب علم چند روز قبل 21 اگست کو ایک المناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔ نتائج کے اعلان کے بعد 532 نمبروں کی یہ شاندار کامیابی والدین کے لیے فخر کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی حسرتناک یاد بن گئی۔جڑانوالہ اور گردونواح کی سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے متاثرہ خاندان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں