برمنگھم(سپورٹس نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم برمنگھم پہنچ گئی جہاں ٹیم ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ میں تیاریوں کا آغاز کرے گی۔قومی اسکواڈ میں نئے شامل ہونے والے عبداللہ فضل، عرفات منہاس اور عمران رندھاوا نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔پاکستانی ٹیم 4 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈ میں پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو برمنگھم کے ایجبسٹن گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کرکے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی ہے۔اب قومی ٹیم آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز کا اختتام ایک مثبت نوٹ پر کرنے کی کوشش کرے گی۔




