اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا: بابر اعظم

لندن (سپورٹس نیوز) برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جس کے بعد سٹار کرکٹر بابر اعظم نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کلیئرنس ہائوس میں استقبال کیا اور کھلاڑیوں و ٹیم آفیشلز سے ملاقات کے دوران کرکٹ سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔بادشاہ سے ملاقات کے بعد سکائی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج اصل بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ واضح رہے کہ ملاقات کی تصویر بعدازاں بکنگھم پیلس کی جانب سے بھی شیئر کی گئی، جس کے ساتھ بتایا گیا کہ کنگ چارلس نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کلیرنس ہائوس میں استقبال کیا۔ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے، اس دوران کرکٹ کے علاوہ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں