ٹیم کے فارغ ہونیوالے کھلاڑی اور ہیڈ کوچ انگلینڈ میں ہی رک گئے

لندن(سپورٹس نیوز)پاکستانی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ سے پیلے ہی ٹیم سے فارغ ہونیوالے قومی کھلاڑی اور ہیڈ کوچ انگلینڈ ہی میں رک گئے۔لارڈز کرکٹ گرائونڈ لندن میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے ٹیسٹ میں چوتھے روز 194 رنز سے شکست کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد ، بولنگ کوچ عمر گل اور ٹیم کے 7 کرکٹرز کو ٹیم سے ریلیز کر دیا تھا۔انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں ہونے والے آخری ٹیسٹ کے لیے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ ایشلے نوفکے کو بولنگ کوچ تعینات کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کا شکار امام الحق علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور اور وکٹ کیپر محمد رضوان اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچ چکے ہیں تاہم ہیڈ کوچ سرفراز احمد، اسپنر علی عثمان، آل رانڈر عامر جمال، لیڈز ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے سلمان علی آغا اور خرم شہزاد فی الحال انگلینڈ ہی میں رک گئے ہیں اور چند دن وہیں قیام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں