فیفا نے 24 ٹیموں کے سکواڈز کی باقاعدہ تصدیق کر دی

جنیوا(سپورٹس نیوز)فیفا نے انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنیوالی تمام 24 ٹیموں کے سکواڈز کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔شنہوا کے مطابق پولینڈ میں 5 سے 27 ستمبر تک کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں پولینڈ، بینن، ایکواڈور، نیو کیلیڈونیا، پرتگال اور تنزانیہ کی ٹیمیں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔ 6 کنفیڈریشنز کی 24 ٹیموں کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں سے ہر گروپ کی سرفہرست 2 ٹیمیں اور بہترین کارکردگی دکھانے والی 4 تیسرے نمبر کی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ٹورنامنٹ کا یہ 12 واں ایڈیشن پولینڈ کے 4 شہروں کاٹوائس، بیئلسکو بیالا، لوڈز اور سوسنوویک میں منعقد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں