ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ دولت، شہرت اور پرتعیش زندگی کی آماج گاہ ہے جہاں دیکھتے ہی دیکھتے فنکاروں کی کایا پلٹ جاتی ہے تاہم اس کے لیے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور کن دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے، کم ہی لوگ جانتے ہیں۔اداکارہ رت بھری چکرورتی بھی ایسے ہی کرداروں میں سے ایک ہیں جنھوں نے بھارت کی بنگالی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور کامیابیاں ان کے قدم چومنے لگیں لیکن پھر کچھ ایسا ہوا جس نے ان پر بالی ووڈ کی حقیقت آشکار کردی۔میڈیا سے خصوصی گفتگو میں اداکارہ رت بھری نے اپنی جسمانی تبدیلی اور فلمی صنعت کے رویوں پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ کے بقول سرجریز اور ادویات کے باعث ان کا وزن بڑھا اور پھر ایک کردار کے لیے انھیں مزید 15 کلو وزن بڑھانا پڑا تھا۔




