پٹرول سستا’ ڈیزل مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، پیٹرول 3روپے 13پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 74پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔3روپے13پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان تین دن کے لیے کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں