مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کی نمائش

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا،جہاں کچن میں کام کرنے والے جدید روبوٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔نمائش میں 15جدید روبوٹس پیش کیے گئے، جنہوں نے باورچی خا نے میں مختلف کام انجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔روبوٹس نیڈش واشنگ، فریج میں اشیا رکھنے، دودھ کی بوتل اٹھانے اور باورچی خانے کی مختلف اشیا ترتیب دینے جیسے کام انجام دیے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس میں تیز رفتار ترقی کے باعث مستقبل میں روبوٹس کو گھروں کیکچن میں روزمرہ کے کام انجام دیتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں