چنیوٹ(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے ویثرن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ چنیوٹ پولیس کی خصوصی کاوش سے شہدائے پولیس کی فیملیز، پولیس اہلکاروں کی سہولت کیلئے اقدامات جاری ہیں۔چنیوٹ پولیس اورگرین آفیسرز اکیڈمی چنیوٹ کے درمیان باہمی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ڈی پی او آفس تقریب کے دوران ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈائریکٹر گرین آفیسر اکیڈمی پروفیسر عمران زاہد نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ایم او یو کے تحت شہدائے پولیس کے بچوں کو گرین آفیسر اکیڈمی میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔ایم او یو کے تحت حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے بچوں کو داخلہ پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔ایم او یو کے تحت پولیس غازیوں،ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو داخلہ پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پویس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔




