بڑھتی مہنگائی نے عوام سے خوشیاں چھین لی ہیں

سمندری (بیورو چیف) عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں، طاہر جوڑا، نااہل حکمرانوں کی پالیسیا ں ملکی سا لمیت کیخلا ف ہیں، ان خیالا ت کا اظہار میاں طا ہر فراز جوڑا سابق نائب ناظم سمندری نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام سے خوشیا ں چھین لی ہیں حکومتی کشتی ہچکو لے کھارہی ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے حکو مت کی اڑھائی سالہ دور حکو مت میں عوام کو ریلیف ملنے کی بجا ئے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے آئے روزعوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں پٹرول گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں