سمندری (بیورو چیف) چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فیصل آباد و ممبر قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر نے صوبائی وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر سے ملاقات کی جس میں سمندری سمیت فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے سرکاری ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی اور مزید بہتری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران ہسپتالوں میں مفت ادویات کی بلا تعطل فراہمی، مریضوں کو علاج و معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی اور صحت کے مراکز میں ضروری طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی چوہدری شہباز بابر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو علاج کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔




