کومل خان نے نیشنل ویمنز انڈر19 ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (سپورٹس نیوز)کومل خان کی قیادت میں سٹارز نے نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ جیت لیا ،سٹارز کو دس لاکھ روپے انعام جبکہ رنرز اپ ٹیم سات لاکھ پچاس ہزار روپے کی حقدار بنی ،سٹارز نے چیلنجرز کو سنسنی خیز مقابلے میں چار رنز سے شکست دی ،چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سٹارز کو 97 رنز پر محدود کیا ،سٹارز کی جانب سے اقصی حبیب 34 جبکہ کومل خان 30 رنز بناکر نمایاں رہیں ،جواب میں چیلنجرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا سکی ،اقصیٰ حبیب کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ،ٹورنامنٹ کی بہترین وکٹ کیپر بیٹر کا ایوارڈ کومل خان کے نام رہا ،چیلنجرز کی پاکیزہ شبیر ٹورنامنٹ کی بہترین بلے باز جبکہ سٹارز کی افشین خان بہترین باؤلر قرار پائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں