لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایات پر گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت سوات میں 30 سے زائد سرکاری سکولوں کی انڈر 15 ہاکی ٹیموں میں ہاکی کا سامان اور مکمل کٹ بیگز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ، بار سوات میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی انٹر پروونشل کوآرڈینیشن ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری زکا اللہ خٹک تھے، جبکہ ڈاکٹر حضرت اللہ خٹک، ریجنل اسپورٹس آفیسر سوات نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔ترجمان کے مطابق معزز مہمانوں کا استقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبد اللطیف نے کیا۔تقریب میں ضلع سوات کے 30 سے زائد مختلف سرکاری سکولوں کی انڈر 15 ٹیموں میں ہاکی کٹس اور کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا۔اس اقدام کا مقصد سکول کی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور طلبہ کو ہاکی کے میدان میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔




