لاہور(سپورٹس نیوز) ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی سبالینکا میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود کسی شخص کے چرس پینے سے پریشان ہوگئیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار سبالینکا تیسرے رانڈ کے میچ میں ازبکستان کی کمیلا رحیمووا کے خلاف کھیل رہی تھیں۔میچ کے آغاز میں ہی تین صفر سے آگے رہنے کے بعد جب وہ اپنی سروس کر رہی تھیں تو انہیں کورٹ کے قریب چرس کی بو محسوس ہوئی، اس پر انہوں نے فورا میچ امپائر ایوا اسڈیراکی مور کو آگاہ کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ کورٹ کے پاس اتنی تیز بو پھیلی ہوئی ہے کہ کھیل پر توجہ دینا مشکل ہو رہا ہے۔بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سبالینکا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا سکون حاصل کرنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔




