گلے پر ڈور پھرنے سے 3سالہ بچی لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ طارق آباد پل کے قریب کیمیکل ڈور پھرنے سے 3سالہ بچی بری طرح زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 225 رب کا رہائشی اکرم اپنی اہلیہ’ 3سالہ بیٹی ایزل کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اپنے عزیز کی وفات پر تعزیت کیلئے جا رہا تھا جب وہ طارق آباد پل کے قریب پہنچا تو نامعلوم کیمیکل ڈور بچی کے گلے میں پھرنے سے بری طرح زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال داخل کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں