ایشین گیمز ‘پاکستان 7 میڈلز حاصل کر سکتا ہے

لاہور (سپورٹس نیوز) سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان 6 سے 7 ایونٹس میں میڈلز حاصل کر سکتا ہے۔خالد محمود نے کہا ہے کہ جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں 248 رکنی دستہ شرکت کرے گا جن میں سے 93 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا جبکہ 155 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اخراجات متعلقہ فیڈریشنز، پی او اے اور کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کریں گے۔پی او اے سیکریٹری خالد محمود کے مطابق سینئر وائس پریزیڈنٹ پی او اے فاطمہ لاکھانی پاکستانی دستے کی چیف ڈی مشن ہوں گی۔خالد محمود نے ایشن گیمز میں ایتھلیٹکس، کبڈی، مینز و ویمنز کرکٹ، اسکواش، شوٹنگ، ہاکی، والی بال اور باکسنگ میں میڈلز کی امید ظاہر کی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان 23 ڈسپلنز میں شرکت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں