پی پی ایف پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 11 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل فیڈریشن کی زیر سرپرستی، اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے پی پی ایف پیڈل رینکنگ کپ ٹورنامنٹ 11 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں