ممبئی (شوبز نیوز) معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ایسے کئی گانے گانے سے انکار کیا جن کے بول انہیں نامناسب یا حد سے زیادہ فحش محسوس ہوئے۔ بھارتی گلوکارہ کا کہنا ہے کہ ایسے کئی گانے بہت مقبول بھی ہوئے، لیکن انہوں نے انہیں گانے سے انکار کر دیا۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب صورتحال کافی حد تک تبدیل ہو چکی ہے۔مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ شریا گھوشل نے بالی ووڈ میں صرف 16 سال کی عمر میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوداس سے بطور پلے بیک سنگر اپنا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اس فلم میں پانچ گانے گائے، جو ان کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئے۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف زبانوں میں بے شمار گانے گائے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے ساتھ گفتگو میں شریا سے پوچھا گیا، کیا انہوں نے کبھی کسی ایسے گانے کو جس کے بول نامناسب ہوں ٹھکرایا ہے؟




