فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضاآباد پولیس نے نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر امام مسجد سے 5لاکھ بھتہ کا مطالبہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق صدیق اکبر ٹائون کی جامع مسجد ابوبکر کے امام روح الامین نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملزم احسن ولد سعود مسجد کے باہر ملا اور کہا کہ اس کے دوست مدثر ولد اقبال کے پاس آپ کی نازیبا ویڈیو ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ بھاری مالیت کا گھریلو سامان لینے کے بعد دوبارہ 5لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کر دیا جس پر امام مسجد نے بلیک میلنگ سے تنگ آ کر پولیس کو اطلاع کی تو رضاآباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




