نیویارک (سپورٹس نیوز) بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ، امریکا کی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی ٹیلر ٹان سینڈ اور رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں سفر تمام ہوگیا ۔بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے چوتھے میچ میں 28 سالہ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ،میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اورٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹان سینڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سینہ صرف شکست دی بلکہ مسلسل چھٹی بار یو ایس اوپن ٹینس کے خواتین کے مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔




