متحدہ عرب امارات نے روایتی کھیل اونٹ دوڑ کو ثقافتی حیثیت دے رکھی ہے

ابوظبی (سپورٹس نیوز) متحدہ عرب امارات میں اونٹ دوڑ محض ایک روایتی کھیل نہیں بلکہ ملکی شناخت اور صحرائی ثقافت کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہے، جو نئی نسل کو ماضی کی روایات اور آبا اجداد کی اقدار سے جوڑتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی معاشرے میں نسلوں سے اونٹوں کو خاص مقام حاصل ہے جبکہ اونٹ دوڑ صبر، عزم، سخاوت اور اپنی سرزمین سے وابستگی کی علامت بن چکی ہے۔ جدید دور میں متحدہ عرب امارات نے اس روایتی کھیل کو جدید سہولیات اور منظم نظام کے ساتھ فروغ دیتے ہوئے اس کی ثقافتی حیثیت بھی برقرار رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں