”ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مرنے والی ہوں” منیشا کوئرالا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد گزرنے والے مشکل اور تنہائی بھرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیماری کی تشخیص کے بعد کی پہلی رات ان کی زندگی کی سب سے تنہا اور طویل رات تھی جب انہیں محسوس ہوا کہ شاید وہ مرنے والی ہیں۔ منیشا کوئرالا کو 2012 میں سٹیج فور اوویریئن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، بیماری کے علاج کے دوران انہیں 11 گھنٹے طویل سرجری اور کیموتھراپی کے کئی مراحل سے گزرنا پڑا،ایک سال بعد 2013 میں وہ اس موذی مرض کو ہرانیمیں کامیاب ہوئیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں منیشا کوئرالا نے کینسر کے سفر کے دوران محسوس ہونے والی شدید تنہائی کا ذکر کیا،اداکارہ نے بتایا کہ جس دن انہیں کینسر کی تشخیص کے بارے میں بتایا گیا، اسی رات انہیں شدید خوف اور تنہائی نے گھیر لیا،ان کے مطابق اس وقت انہیں ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے وہ مرنیوالی ہیں، انہوں نے کہا کہ کینسر نے انہیں یہ احساس دلایا کہ ایک مریض کس قدر تنہا محسوس کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں