فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی لائل پور ٹائون کے انچارج انسپکٹر صدیق چیمہ’ اقبال ٹائون کے انچارج علی اکرام گورائیہ اور مدینہ ٹائون کے انچارج سید ارم شاہ نے پل ڈینگرو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے یونیورسٹیوں میں طلباء وطالبات کو منشیات سپلائی کرنیوالا آئس ڈیلر طیب یوسف ہلاک جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ مرنے والے منشیات فروش کی کار سے 34 کلو آئس’ 20 کلو افیون’ 14کلو چرس اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیموں نے پل ڈینگرو کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک کار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی، فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر مردہ حالت میں پڑا تھا۔ جسکی شناخت طیب یوسف کے نام سے ہوئی جو کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں’ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا دھندہ کرتا تھا۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزم اپنے بھائی اور 40 سے زائد خواتین سے ملکر یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا اور منشیات فروخت کر کے رضاآباد کے علاقہ میں پاور لومز فیکٹری بھی لگا رکھی ہے۔ تاہم پولیس نے کار کی تلاشی لی تو اس میں کروڑوں روپے مالیت کی 34کلو آئس’ 20 کلو افیون اور 14 کلو چرس برآمد کی۔دریں ثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ اور منصور آباد کے علاقوںمیں ہونے والے دو مبینہ پولیس مقابلوں میں خطرناک منشیات فروش مارا گیا جبکہ دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی انچارج سرکل تاندلیانوالہ رانا طاہر محمود siحافظ عامر فرمان گجرsi نعیم احمد شاہ Asiاور انکی ٹیم کا 449 گ ب پل پر مبینہ پولیس مقابلہ، مقابلے میں طارق ولد ظہور سکنہ ساہیوال جو کہ کار پر سوار تھے کو مشکوک سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے آگے سے سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کر دی، جوابی کاروائی میں طارق جو کہ منشیات فروش نکلا اس کی گاڑی سے 200 کلومنشیات جو کہ بھاری مقدار میں ہے بھی برآمد ہوئی ہے، موقع پر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ تھانہ منصورآباد اور مدینہ ٹائون کے علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ریکارڈ یافتہ دو ملزمان سمیع اللہ اور عبدالرحمن اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جن کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔




