ماموں کانجن (نامہ نگار)نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے باہر سوئے ہوئے 60سالہ شخص کو فائر مار کر ابدی نیند سلادیا واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کی جانب سے مزید کاروائی کا عمل جاری ہے تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاوں 502 گ ب میں 60 سالہ لیاقت علی ولد خان نامی شخص اپنے گھر کے باہر سو یا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے پسٹل کا فائر مار کر بے دردی سے قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ ماموں کانجن اور فرانزک ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے پولیس کی جانب سے کاروائی کا عمل جاری ہے۔مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے بعد سامنے آئیں گئے۔




