پی سی بی کے ذمہ میرے اب بھی ہزاروں ڈالرز واجب الادا ہیں’ جیسن گلیسپی

دبئی (سپورٹس نیوز) پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے معاملات پر بول پڑے۔ 51 سالہ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ذمے میرے اب بھی ہزاروں ڈالرز واجب الادا ہیں، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، آئندہ بھی نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ خاموش رہ کر سب کچھ مان سکتا تھا مگر یہ میری فطرت نہیں، میں یس مین نہیں، میں خاموش رہ کر تنخواہ گھر لے جا سکتا تھا، مجھے اندازہ تھا کہ چند ماہ میں برطرف کیا جا سکتا ہے، عاقب جاوید کی میرے خلاف منفی گفتگو سے تنگ آ چکا ہوں۔ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ منفی گفتگو جاری رہی تو عاقب جاوید کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا، پاکستان کرکٹ کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر دل ٹوٹتا ہے۔جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ایک نقصان دہ چکر میں پھنس چکی ہے، پاکستان کرکٹ کے مسائل کی جڑ عاقب جاوید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں