جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

سڈنی (سپورٹس نیوز)آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،حیران کن طور پر مڈل آرڈر بیٹر مارنس لبوشین گزشتہ چند ماہ سے ناقص کارکردگی کے باوجود اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔لبوشین گزشتہ کچھ عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں،جولائی 2023 کے بعد سے وہ 43 ٹیسٹ اننگز میں صرف 24.69 کی اوسط سے رنز بنا سکے ہیں اور اس دوران انہوں نے ایک بھی سنچری اسکور نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں