حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی فارن کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کی ہدایت پر ایس ایچ او اجمل حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بھائی والہ کے قریب چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم حنظلہ رفیق کو قابو کر کے بازپرس کی تو اس کے قبضہ سے موبائل فونز اور رسیدیں برآمد کر لی۔ تحقیقات کرنے پر اس کے واٹس ایپ پر حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی فارن کرنسی کے لین دین کے شواہد سامنے آئے ہیں جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پکڑے جانیوالے ملزم سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں