زہریلی روٹیاں’ ہوٹل مالک گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زہریلی گولیاں پس جانے سے آٹا کی روٹیاں کھانے والے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی، ٹھیکریوالا پولیس نے ہوٹل مالک کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹھیکری والا کے علاقہ73ج ب جھپال میں واقع ہوٹل میں محموداحمد، ذوالفقار علی ، نذیر احمد، نور فاطمہ، اسماعیل ، عرفان وغیرہ نے لیاقت علی کے ہوٹل سے روٹیاں کھائیں جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا، معلوم کرنے پر علم ہوا کہ ہوٹل مالک لیاقت علی نے چکی سے آٹا پسوایا جس میں مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی گولیاں بھی پس گئیں، زہریلے آٹے کی روٹیاں کھا نے سے لوگ بیمار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں