شاداب کالونی میں شہری کے گھر آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر شاداب کالونی میں شہری کے گھر آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو 1122 نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع شاداب کالونی گلی نمبر10 میں شہری کے گھر مبینہ طور پر گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، اسی دوران بھاری مالیت کا سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں