سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح کمی کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2025-26کے لیے وفاقی حکومت نے جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر منافع کی شرح 12.05 فیصد سالانہ مقرر کردی ہے۔2024-25 میں شرح منافع 12.46فیصد مقرر تھی۔مالی سال 2025-26کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ میں جمع رقوم اور سبسکرائبرز کے کریڈٹ بیلنس پر 12.05فیصد سالانہ منافع کی شرح نافذ ہوگی۔ یہ شرح تمام سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ اکائونٹس پرلاگو ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق کے مطابق وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر انتظام مختلف پروویڈنٹ فنڈز کے بیلنس پر متعلقہ مالی سال کے لیے منافع کی شرح سے متعلق ضروری ہدایات دونوں وزارتیں الگ سے جاری کریں گی۔ واضح رہے کہ جنرل پروویڈنٹ فنڈ دراصل سرکاری ملازمین کے لیے حکومت کی جانب سے ایک لازمی بچت کی اسکیم ہے، جس میں ہر ماہ تنخواہوں سے ایک مخصوص رقم کاٹ لی جاتی ہے۔ یہ رقم حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کے نام سے جمع ہوتی رہتی ہے اور اس پر سالانہ کی بنیاد پر منافع بھی دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں