اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کیمطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے ساتھ لسننگ سیشنز کے بعد یومیہ معاوضے میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، معاوضے میں اضافے کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہوگا۔وزیراعظم کی فوکل پرسن برائیانسدادِپولیوعائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو ورکرز کے معاوضے میں اضافہ انکی محنت،لگن اورخدمات کا اعتراف ہے،فرنٹ لائن پولیو ورکرز ملک کو پولیو سے پاک بنانے کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ آئندہ ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں منعقد ہوگی،جس کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔




