بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیارکرگئی اسرائیل نے بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانے کو30روز میں بند کرنے کا حکم دے دیا۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے برطانوی قونصل خانے کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،قونصل خانے میں تعینات برطانوی سفارت کاروں کی سفارتی منظوری بھی منسوخ کردی جائے گی۔رپورٹ کیمطابق اسرائیل کا یہ فیصلہ برطانیہ کی جانب سے فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کیے جانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔برطانوی حکومت نیفلسطینی علاقوں میں تشدد اور غیرقانونی آبادکاری میں ملوث متعدد اسرائیلی آباد کاروں کیخلاف پابندیاں عائدکی تھیں،جس کے بعد دونوں ممالک کیدرمیان سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔




